ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں بھی منگلورو چلو بائک ریلی پر پولس نے لگایا بریک: بی جے پی کارکنان کی علامتی گرفتاری

بھٹکل میں بھی منگلورو چلو بائک ریلی پر پولس نے لگایا بریک: بی جے پی کارکنان کی علامتی گرفتاری

Wed, 06 Sep 2017 18:35:06    S.O. News Service

بھٹکل:06/ستمبر (ایس اؤنیوز) بی جے پی یوتھ مورچہ  کی طرف سے منگلورو چلو بائک ریلی کو بھٹکل میں بھی پولس نے بریک لگاتے ہوئے 65لوگوں کو علامتی طور پر گرفتار کرتے ہوئے  ریلی کو ناکام بنادیا۔ بعد میں تمام لوگوں کو دوسرے مقام پر لے جاکر رہا کردیا گیا۔یہ واردات آج  بدھ  کی دوپہر کو پیش آیا ۔

بدھ کی سہ پہر 2بجے کے قریب تعلقہ کے جالی میں بائکس کے ساتھ جمع ہوئے بی جے پی لیڈران ،تلگیری ، ہنومان نگر سے ہوتے ہوئے شمس الدین سرکل پہنچ کر منگلورو روانہ ہونے کی کوشش میں تھے۔ محکمہ پولس بھی حالات کو دیکھتے ہوئے صبح سے ہی پوری تیاری میں رہتے ہوئے سہ پہر 3بجے شمس الدین سرکل پر ریلی کے لئے نکلی ہوئی  تمام بائک کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اوربی جے پی کارکنان کو سرکاری بس کے ذریعے مرڈیشور لے جاکر  چھوڑ دیا ۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے بی جے پی ضلعی صدر کے جی نائک نے کہاکہ ریاست میں سنگھ پریوار کے کارکنوں کا قتل کیا جارہاہے  اورکوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ جدوجہد ہمارا حق ہے ، ہرحال میں ہم منگلورو چلو ریلی کرکے رہیں گے۔ گوند نائک نےبات کرتے ہوئے اس بات کا الزام لگایا کہ پی ایف آئی جیسے تنظیموں پر درج ہوئے مقدمات کو واپس لینے کے نتیجےمیں ہی قتل کو ترغیب مل رہی ہے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، ضلع یوتھ مورچہ صدر منجوناتھ جنو،مہیلا مورچہ صدر ریکھا ہیگڈے ، سنیل بی نائک، لکشمن نائک، سبرائے دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

منگلورو چلو بائک ریلی کو دیکھتے ہوئے ضلع ایس پی ونایک پاٹل ، اے ایس پی گوپال بیاکوڈ،ڈی وائی ایس پی شیو کمار ، سی پی آئی سریش نایک جائے وقوع پر موجود رہتے ہوئے پولس کا کافی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ 


Share: